خواتین سے بد اخلاقی جیسے بڑھتے واقعات کیخلاف پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پنجاب کا مظاہرہ

خواتین سے بد اخلاقی جیسے بڑھتے واقعات کیخلاف پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پنجاب کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی درندگی تیزاب گردی ، کم سن بچیوں کے ساتھ ریپ کے واقعات کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پنجاب کی صدر جہاں آرا وٹو، شاہدہ جبین، پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، میاں ایوب، جاوید کمیانہ، نورین سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب میں خواتین اور کم سن بچیوں پر جنسی درندگی کے واقعات میں تشویشناک حدتک اضافہ ہو چکا ہے پنجاب میں ان واقعات میں پولیس اور حکومت کی مداخلت کی وجہ سے آج تک کسی کو بھی سزا نہیں ہوئی ہے۔ نرم دفعات کے مقدمہ کا اندارج چالان جلد ازجلد مکمل نہ کرتا ا۔


ور ملزموں کو پولیس اور حکومت وقت کے ایم پی ایز کی مداخلت کی وجہ سے ملزمان ضمانت پر رہا کو کر مدعی مقدمہ کو دھمکا کر صلح پر مجبور کر دیتے ہیں پنجاب میں خواتین انصاف حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کو جلانے پر مجبور ہیں فیصل آباد میں ایک خاتون سے زیادتی ہوتی ہے ایف آئی آرکٹتی ہے لیکن ایم این ایز کی مداخلت کی وجہ سے متاثرہ خاتون مقدمہ واپس لینے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ پورے ملک میں خواتین کے خلاف واقعات پر پنجاب پہلے نمبر پر آ گا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کے بڑھتے ہوئے جنسی تشدد، تیزا ب گردی کے واقعات کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف ہونے والے مقدمات کو جوڈیشنل کمیشن میں بھیجا جائے تا کہ خواتین کو انصا ف مل سکے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ قوانین پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لیں اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں احتجاجی مظاہر ہ میںنذیر قیصر سید احسن علی اعوان، پی ایس ایف، انسانی حقوق ونگ پی والی او اور پی پی خواتین ونگ سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔