بھتہ مانگنے کا الزام، 2 ملزمان بری

بھتہ مانگنے کا الزام، 2 ملزمان بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نامہ نگار ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے کیبل آپریٹر سے 5لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 2 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عمر بٹ اور ریحان بٹ پر رواں سال شفیق آباد کے علاقے سے کیبل آپریٹر سے پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگنے کا الزام تھا۔ پولیس نے متاثر شخص کی درخواست پر مذکورہ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز فاضل جج نے استغاثہ کے گواہان کے منحرف ہونے پر دونوں کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔