162 میں ضمنی الیکشن ملتوی ہوناجمہوری قوتوں کے امیدوار کی فتح کی نوید ہے، چودھری زاہد

162 میں ضمنی الیکشن ملتوی ہوناجمہوری قوتوں کے امیدوار کی فتح کی نوید ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جماعت اسلامی کے راہنماء امیرزون 162 چودھری زاہد عمران کوروٹانہ چودھری فرحان شوکت ہنجرا نے حلقہ پی پی 162 میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی واضح بوکھلا ہٹ کا شاخسانہ ہے، انہوں نے کہا حلقہ 162 پی پی میں جمہوری قوتوں کے مشترکہ امیدوار کی فتح جبکہ حکومتی امیدوار کی شکست نوشۂ دیوار پر صاف لکھا ہے۔انہوں نے کہا بھارتی وزیراعظم کو ہمارے وزیر اعظم کی جانب سے چونسے آم کے تحفے پر بھارت نے یہیں تحفے میں 10 لاکھ کیوسک سیلابی پانی کا تحفہ تباہی وبربادی کی صورت میں دیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے فی یونٹ اضافہ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور سب سے بڑھ کر کا شتکاروں کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے برحالی کردیا ہے۔