تاجر برادری متاثرین سیلاب کےلئے ریلیف کیمپ قائم کرے ، صفدر بٹ

تاجر برادری متاثرین سیلاب کےلئے ریلیف کیمپ قائم کرے ، صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ضلعی انتظامیہ گلبرگ کی مارکیٹوں و پلازوں میں ڈینگی سپرے کرائے، بارش کے پانی کے نکاس کے لئے گٹرو سیوریج کی صفائی کرائی جائے اور سٹریٹ لائٹس ٹھیک کرائی جائیں۔ یہ بات گلبرگ بورڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے صفدر بٹ، وقار حسین، حاجی عبدالمنان، حاجی فقیر محمد ، ملک کلیم احمد،حاجی منیر، غلام محی الدین ، خواجہ انعام، شیخ رفیق نے اپنے خطاب میں کی۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اقداما ت کرے۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ متاثرین سیلاب کے لئے ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں اور سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی جائے

 انہوں نے کہا کہ ہر مارکیٹ اور پلازے سے مدد طلب کی جائے اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور تمام تاجران ان کی دادرسی کرکے انسانیت کے جذبے کے تحت ان کا ساتھ دیں اجلاس سید شعیب، میاں اسلم، یونس بیگ، ملک خالد، خواجہ انعام،تیمور بٹ، ، شہباز اختر ، بابر بھٹی، رانا اخلاق، ارشد خان نے بھی خطاب کیا۔