پاکستان سما ل ٹریڈرزمشکل کی گھڑی میں سےلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی،اعظم خان

پاکستان سما ل ٹریڈرزمشکل کی گھڑی میں سےلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی،اعظم ...
 پاکستان سما ل ٹریڈرزمشکل کی گھڑی میں سےلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی،اعظم خان
کیپشن: azam khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سما ل ٹریڈرز صدر پنجاب اعظم خان نیازی نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں سےلاب زدگان کو تنہا نہےں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بیشتر علاقوں میں متاثرین کی ہر ممکن امداد جاری ہے اور مصیبت زدہ بھائیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیگی ۔ انہوں نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارش اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہے او رہم سب کو صبر و استقامت سے اس امتحان کا سامنا کرنا ہو گا۔ سیلاب اور بارش کے متاثرین کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔ معاشرے کے صاحب حیثیت طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے نام نہاد سیاست دانوں کو حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں کیوں نظر نہیں آرہی۔