پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،چوہدری عطااللہ

پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،چوہدری عطااللہ
 پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،چوہدری عطااللہ
کیپشن: atta ullah

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ملک اس وقت سیلاب کی آفت میں گھرا ہوا ہے اور عمران خان جشن مناتے پھرتے ہیں،یہ کونسی حب الوطنی ہے؟ان خیالات کا اظہار چوہدری عطا اللہ سندھو صدر لیبر ونگ پی پی 160مسلم لیگ نواز نے ایک موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بھاری عوامی مینڈیٹ سے حکومت بنائی ہے کسی کی ضد اور انا سے ختم نہیں ہو سکتی۔حکومت گرانے کی سازش کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔میاں نواز شریف پوری قوم کے لیڈر ہیں اور ان کے دل میں عوام کے لیے حقیقی ہمدردی ہے مگر کچھ عناد پرست لوگوں کو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی برداشت نہیں۔آپ نے کہا کہ دھرنے میں میوزک لگا کر اور ڈانس کر کے کس جمہوریت کی بنیاد رکھی جاری ہے ۔پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے پی ٹی وی پر حملہ اور اسلام آباد کچہری میں قانون شکنی قابل مذمت ہے۔عمران خان اگر حقیقت میں پاکستانی عوام کے خیر خواہ ہیں تو فوری دھرنے ختم کریں اور سیلاب زدہ لوگوں کی بھلائی کے لیے حکومت کے ساتھ ملکر اقدامات کریں۔