جمہوریت کو کسی صورت پٹری سے نہیں اترنے دیا جائے گا،جے یو آئی

جمہوریت کو کسی صورت پٹری سے نہیں اترنے دیا جائے گا،جے یو آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )جے یو آئی نے جمعہ 19ستمبر کو یوم توبہ منانے کا اعلان کیا ہے ،حا لیہ سیلاب اللہ کریم کی ناراضگی کی علامت ہےں پوری قوم کو اللہ کی طرف رجوع اور اللہ کے حضور سر بسجود ہو نا چاہیے اور حکمرانوں سے لے کر عوام سب تو بہ استغفار کریں اس بات کا فیصلہ جے یو آئی لا ہور شہر کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جو جے یو آئی لا ہور شہر کے امیر مو لا نا عبد الماجد حقانی کی صدارت میں صفہ اکاڈمی میں منعقد ہوا اجلاس میں صاحبزادہ فہیم الدین ،مفتی سیف اللہ،حافظ عبد الودود شاہد ،محمد افضل خان ،حافظ عبد الواجد،حاجی عر فان شجاع،قاری سلیم اللہ قادری،مو لا نا محمد عابد ،اور دیگر موجو د تھے مجلس عاملہ نے کہا کہ مغرب کی تہذیب اور بیرو نی ایجنڈے کے آگے سب سے بڑی رکاوٹ جے یو آئی ہے اس لئے کپتان خان نیازی بوکھلا کر مو لا نا فضل الرحمن کے خلاف لغو زبان استعمال کر رہے ہیں مجلس عاملہ نے کہا کہ جے یو آئی کسی غیر ملکی ایجنڈے کو وطن عزیز مسلط نہیں ہو نے دے گی مجلس عاملہ نے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی یو سیز میں سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی کیمپ لگا ئےں اور جدو جہد کو مزید تیز کریں مجلس عاملہ نے اپنی ایک قرار داد میں کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوری رےاست ہے جے یو آئی کسی کو ڈنڈے اور احتجاج کے بل بوتے پر اپنی مرضی کا نظام مسلط کرنے کی اجازت نہےں دے گی، مجلس عاملہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو غیر جمہوری راستے پر لے جا نا چاہتی ہے جے یو آئی جمہوریت کو کسی صورت میں پٹری سے نہیں اتر نے دے گی۔