حکومت ڈینگی کی طرح مضر صحت اشیاء سے پرہیز کے حوالے سے بھی مہم چلائے،بشیر مہدی

حکومت ڈینگی کی طرح مضر صحت اشیاء سے پرہیز کے حوالے سے بھی مہم چلائے،بشیر مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ صرف مضرصحت پانی فروخت کرنے والے واٹر پلانٹس سیل کر نا کافی نہیں ہے بلکہ دیگر مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلا ف بھی کاروائی کی جائے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مضر صحت اشیا ء کی فروخت سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ناقص اشیاء خورد ونوش کی فروخت پر پابندی صرف اعلانات تک محدود ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیاجارہا ،مخصوص مافیاانسانی جانوں سے کھیل کر اپنی تجوریاں بھررہاہے ،اسے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ مضر صحت پانی پینے سے انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے اس حوالے سے شعوراجاگرکرنے کی ضرورت ہے ،حکومت ڈینگی کے خلاف تومہم چلا رہی ہے مگر اسے ناقص اشیاء سے پرہیز کرنے کے بارے بھی مہم چلانی چاہیے،۔عوام کوسستی اور میعاری اشیاء خورد نوش کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے