اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن اور خواتین کے وراثتی حقو ق پر ورکشاپ

اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن اور خواتین کے وراثتی حقو ق پر ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اپنے نمائندے سے )پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور خواتین کے وراثتی حقوق کے متعلق صنعت زار اقبال ٹاﺅن لاہور میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کی بدولت خواتین کی لینڈریکارڈ تک رسائی کو آسان بنا دیا گیا ہے اراضی ریکارڈ سنٹر پر خواتین کے لئے خواتین عملہ و کاﺅنٹر مخصوص کئے گئے ہیںعلاوہ ازیں خواتین میں وراثتی حقوق کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ریکارڈ کو بائیو میٹرک ڈیٹا اور نادرا کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اس موقع پر شرکاءورکشاپ نے حکومت کے اس منصوبہ اور اس کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے خواتین کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیپوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کو اہم پیش رفت قرار دیا۔