سول سیکرٹریٹ سے ملحقہ پرانی عمارت میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

سول سیکرٹریٹ سے ملحقہ پرانی عمارت میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؑلاہور(کامرس رپورٹر)سول سیکرٹریٹ سے ملحقہ پرانی پی اینڈ ڈی بلڈنگ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ،10لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر خالد سلیم تھے،سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ملازمین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ، پرانی پی اینڈ ڈی بلڈنگ میں سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری لیبر، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری لائیوسٹاک اور دیگر محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر ہیں جہاں ان کا ہزاروں افراد پر مشتمل سٹاف سرکاری امور سرانجام دیتا ہے ، اس بلڈنگ میں پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ حل طلب تھا ، سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے تگ و دو کے بعد 10لاکھ روپے کا بجٹ منظور کروایا جس سے فلٹریشن پلانٹ کی عمارت اور فلٹریشن پلانٹ کی خریداری عمل میں آئی گزشتہ روز اس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب خالد سلیم تھے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے قائمقام صدر راجہ سہیل احمد، نائب صدر بختیار احمد، فنانس سیکرٹری زین خان، سیکرٹری انفارمیشن عبدالکریم اعوان ، آفس سیکرٹری صدیق تنولی، عظیم اعوان ، سلامت علی ، عاصم حسین قادری، غلام مصطفیٰ بٹ، راﺅ اکرم اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،مہمان خصوصی خالد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ، راجہ سہیل احمد نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے جو بھی وعدے کئے تھے بہت سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ان میں سے ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی ہے ،بعد ازاں فلٹریشن پلانٹ کی تختی کی نقاب کشائی کی گئی ۔