مسلک و ملت سے غداری کرنے والوں کا محاسبہ ناگزیرہے، اشرفجلالی

مسلک و ملت سے غداری کرنے والوں کا محاسبہ ناگزیرہے، اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ مسلک وملّت سے غداری کرنے والوں کا فوری محاسبہ ضروری ہے تحریک صراطِ مستقیم پاکستان جگر گوشہ محدث اعظم قاضی فضل رسول رضوی کے طاہر القادری کو اہلسنت سے اور حامد رضا کو سنی اتحاد کونسل سے خارج قرار دینے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتی ہے قاضی فضل رسول نے حضرت محدث اعظم علیہ الرحمہ کا بیٹا ہونے کا حق ادا کیا ہے یہ فیصلہ دیر سے آیا ہے لیکن درست ہے ہمیں اقتدار یا دھرنوں کے انتشار سے غرض نہیں ہمارے پیش نظر اسلام اور پاکستان کی حفاظت ضروری ہے۔
 ہم نے کافی پہلے کہا تھا کہ طاہر القادری کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جتنانقصان اس نے اہلسنت اور نظریات اہلسنت کو پہنچایا ہے اور کسی نے نہیں پہنچایا۔ طاہر القادری نادیدہ قوتوں کا موہرا ہے۔اُس کے غیر مسلم قوتوں سے گہرے روابط اُمت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ وہ ابھی تک بعض فریب خُردہ اہلسنت کو غلط استعمال کر رہا ہے۔ ہم نے سنی اتحاد کونسل کو بنانے اور پروان چڑھانے میں بڑی جدوجہد کی تھی۔مگر افسوس صاحبزادہ حامد رضانے اس کے نام کو غلط استعمال کرکے اپنے باپ دادا کے مسلک کے ساتھ سنگین زیادتی کی ہے۔