سیلاب قدرتی آفت ہے،سب متحد ہوکر متاثرین کی مدد کریں ،خواجہ خاور رشید

سیلاب قدرتی آفت ہے،سب متحد ہوکر متاثرین کی مدد کریں ،خواجہ خاور رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہا کہ صوبے میں متاثرین سیلاب کی تعداد 24لاکھ ہو گئی ہے جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 209افراد ہلاک اور 370زخمی ہوچکے ہیں جو بے حد افسوسناک سانحہ ہے۔اب تک پنجاب بھر میں 78ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سیلاب متاثرین کو عید سے قبل دی جانے والی امدادی رقم کی پہلی قسط 20ہزار سے بڑھا کر25ہزار کر دی گئی ہے جو قابل تعریف اقدام ہے سیلابی پانی نئی مصیبتیں لارہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں دریائے چناپ میں سیلاب سے جلالپور ،کے کئی علاقے زیرآب آگئے جس سے درجنوں مکانات بہہ گئے ہیں اور اب سیلابی ریلا ملتان کی حدود سے نکل کر جلالپور اور علی پور تحصیلوں کی طرف تباہی پھیلارہاہے قدرتی آفات سے تباہی کے پیش نظر دھرنے کی سیاست کو خیر باد کہہ کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں اورآئی ڈی پیزکی مدد کے لئے میدان میں آنا چاہئے،سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔