حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دن رات کوشاں ہے،راشدہ یعقوب شیخ

حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دن رات کوشاں ہے،راشدہ یعقوب شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈ ی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بہت بڑے سیلاب کا سامنا ہے منتخب نمائندے اور پنجاب کی پوری انتظامی مشینری سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دن رات کوشاں ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے تمام متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک کاوشیں جاری رکھیں گے اور سیلاب زدگان کی امداد وبحالی میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت ، انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے مظفرگڑھ کو سیلاب سے بچانے کی کامیاب جنگ لڑی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہماری کوششوں کو کامیابی دی ہے انتظامیہ کی بروقت کوششوں سے مظفرگڑھ کو بڑی تباہی سے بچایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے متاثرین کی مکمل بحالی تک میں چین سے نہیں بیٹھیں گے سیلاب زدگان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور اس ضمن میں معاوضے کی ادائیگی مہینوں نہیں ہفتوں میں کی جائے گی انتظامیہ اور عوامی نمائندے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے دن رات ایک کر دیں اسی جذبے سے کام کریں جس جذبے سے مظفرگڑھ کو بچایا گیا