الیکشن کمیشن 3ستمبر تک گوشوارے جمع نہ کروا نے والے اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دیگا

الیکشن کمیشن 3ستمبر تک گوشوارے جمع نہ کروا نے والے اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(انوسٹی گیشن سیل ) الیکشن کمیشن 30ستمبر تک اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردیگا۔2013میں 15اکتوبر تک گوشوارے جمع کروانے کی مہلت دی گئی۔ جوکہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔معلوم ہواہے کہ عوامی نمائندگی کے قانون مجریہ 1976کے سیکشن 42-A اور سینٹ ( الیکشنز) ایکٹ 1975 کے تحت سینیٹر اور اراکین پارلیمنٹ پابند ہوتے ہیں کہ وہ 30ستمبر تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کروائےں۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تمام ارکان سے انکے اپنے ،ان کے بچوں ،بیویوں اور ان پر انحصار کرنے والے دیگر تمام افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے 30ستمبر تک کی مہلت دی ہے ۔اور عوامی نمائندگی کے قانون 1976کے سیکشن 42-A(3)کے تحت گوشوارے جمع نہ کروانے والے ممبران کی رکنیت معطل کردی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق سال 2013میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی ، پنجاب اسمبلی ، سندھ اسمبلی، کے پی کے اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور سینٹ کے ممبران کو گوشوارے جمع کروانے کے لیے 15اکتوبر تک مہلت دی تھی جو کہ عوامی نمائندگی کے متذکرہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -