کوئٹہ، ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام جزوی نقصان پہنچا

کوئٹہ، ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام جزوی نقصان پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ میں ایف سی کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کے کوشش ناکام ، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔منگل کوپولیس کے مطابق ایف سی کی دو گاڑیاں گشت کے دوران جوائنٹ روڈ بے نظیر فلائی اوور کے قریب پہنچیں تو نامعلوم افراد نے پل کے کنارے رکھے گئے بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا۔ بم دھماکے سے ایف سی کی ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ایک کلو بارود اور نٹ بولٹ استعمال کیے گیے ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔
یف سی کی گاڑی

مزید :

علاقائی -