پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،راجہ ریاض

پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،راجہ ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمد نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری شائع کی جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے مزید کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں تحریک انصاف سے زیادہ پیپلزپارٹی کا ووٹ چوری ہوا اس وقت دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا ہوا تھا،مگر پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیات پر یقین رکھتی ہے ، انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوبے میں تمام فیصلے خود ہی کرتے ہیں2010میں جب سیلا ب آیا تو میں وزیر آبپاشی تھا مگر مجھ سے کبھی مشاورت نہیں کی گئی کہ کونسا بند توڑنا ہے اور کونسا نہیں توڑنا ۔
راجہ ریاض

مزید :

صفحہ آخر -