عمران خان سچا ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی الیکشن میں زیادتی ہوئی تھی راجہ پر ویز اشرف

عمران خان سچا ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی الیکشن میں زیادتی ہوئی تھی راجہ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(اے این این) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دھرنے جمہوریت کا حصہ ، عمران خان سچا ہے، جس کوووٹ دیا جائے پرچی اس کی ہی نکلنی چاہیے، پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی الیکشن میں زیادتی ہوئی، ہمارے حلقے کھول کر دیکھیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنا آئینی ہو نہ ہو استعفیٰ دینا غیر آئینی نہیں، نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھارہا ہے وہ وہاں متاثرین سیلاب کی خاک مدد کرے گا، کشمیر کے بغیر پاکستان کا نقشہ نا مکمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی یادگار کے سنگ بنیاد کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ خطہ کے بڑے آدمی اور عظیم شخصیت تھے ، تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پر وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کا شکر گزار ہوں ، سردار محمد ابراہیم خان کی یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ابراہیم خان کو کم عمر ترین اور معمر ترین صدر ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، دنیا کی کوئی طاقت جبر کے ذریعہ کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتی جب قوم میں جذبہ حریت پیدا ہو جاتا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت محکوم نہیں ر ہ سکتی ۔ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دئیے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی احساس اور بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی بھٹو نے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا ۔ پیپلز پارٹی کا کشمیر اور پاکستان میں باہمی رشتہ ہے جو نہ ٹوٹنے والا ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان کا نقشہ نامکمل ہے۔ سیلاب خطہ کشمیر اور پاکستان پر آفت بن کر آیا۔50 لاکھ افراد متاثر ہوئے کشمیر اور پاکستان کے عوام کے جذبات وہی ہیں جو وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کہاکہ آپ نے 8 لاکھ افواج لے کر مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں آپ سیلاب متاثرین کی کیا خاک مدد کریں گے۔ حکومت پاکستان دکھ اور درد کو محسوس کرتے ہوئے اس کا اظہار بھی کرے ۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے یہ عزت آسمان سے آتی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کی زنجیر میں آج نہیں تو کل ٹوٹ جائیں گی۔ ہر شخص جو اچھے کام کرے اس کی یادگار ضرور بننی چاہیے کشمیریو میں آپ کاپڑوسی ہوں ۔ میرا تعلق پوٹھوہار سے ہے میرے آباؤ اجداد نے جموں سے ہجرت کی میرے خاندان کے بے شمار لوگوں نے تحریک آزادی میں جام شہادت نوش کیا ہر گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں ہمارا سارا نظام جمہوریت سے وابستہ ہے ۔ دھرنے بھی جمہوریت کا حصہ ہیں ، عمران خان کا صاف شفاف نظام کا نعرہ درست ہے جس کو ووٹ دیا جائے اسی کی پرچی نکلنی چاہیے۔ ہمارے ساتھ بھی زیادتی ہوئی ہے ۔ ہمارے حلقے کھول کر دیکھیں تو سب واضح ہو جائے گا۔ استعفیٰ مانگنا آئینی بات نہیں مگر مستعفی ہونا آئینی بات ہے۔ جب سیدھی چکی چلی تو پاکستان دنیا کی نمبر ون ریاست ہوگا۔
راجہ پرویز اشرف

مزید :

علاقائی -