تحریک انصاف پنجاب کا اجلاس ، جمعہ کے احتجاج کے حوالے لائحہ عمل پر غور

تحریک انصاف پنجاب کا اجلاس ، جمعہ کے احتجاج کے حوالے لائحہ عمل پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے جمعتہ المبارک کے روز اسلام آباد میں دی گئی احتجاج کی کال کے حوالے سے پنجاب کی تنظیم ، ریجنل صدور ،جنرل سیکرٹریزاور ضلعی صدورکااہم اجلاس صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں جمعہ کے روزاحتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا گیا،اجلاس میں عہدیداران نے تفصیل سے آپس میں تبادلہ خیال بھی کیا ، اجلاس میں سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اجلاس سے جہانگیر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ تحریک کی کامیابی میں پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کا اہم رول ہے اور اس پر پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، تحریک انصاف اپنے جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جدوجہد جاری رکھے گی، تحریک انصاف نے مسلسل 33 روز احتجاج کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ،پُرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی او رقانونی حق ہے ، انہوں نے کہاکہ پنجاب کے جو اضلاع میں سیلاب سے متاثرہوئے ہیں وہاں کی ضلعی قیادت و کارکنان متاثرین کی مدد کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔اجلاس سے صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وکلاء کارکنوں کی رہائی کے لئے اپنا تاریخی رول ادا کررہے ہیں جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، گرفتاریاں اور جیلیں تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،میں پی ٹی آئی پنجاب کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جرات اور حوصلے کو سلام پیش کرتاہو ں جو مسلسل دھرنوں میں شریک ہو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ جمعتہ المبارک کا دن تحریک کی کامیابی کا اہم دن ہے ، پنجاب کے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے

مزید :

صفحہ آخر -