کارگل اور طیارہ سازش کیس کے حقائق منظر عام پر لانے کے لئے مشرف کولیگل نوٹس

کارگل اور طیارہ سازش کیس کے حقائق منظر عام پر لانے کے لئے مشرف کولیگل نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )کارگل اور طیارہ سازش کیس کے حقائق منظر عام پر لانے کے لئے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کولیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے ۔کاشف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے پرویز مشرف کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کارگل کے محاذ پر بغیر فائر بندی کے فوج کو واپسی کا حکم دینے اور طیارہ سازش کیس کے اصل حقائق منظر عام لائے جائیں۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ اس وقت فوج کے کمانڈ تھے لیکن میاں محمد نواز شریف نے بغیر فائر بندی کے فوج کوکارگل سے واپسی کا حکم دیا جس سے کارگل میں ہمارے لاتعداد فوج شہید اور زخمی ہوئے جبکہ بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
لیگل نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -