سابق چیف لیسکوکی ناجائز اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت خارج

سابق چیف لیسکوکی ناجائز اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق لیسکو چیف ارشد رفیق کی غیرقانونی ذرائع سے بنائے گئے ناجائز اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی ۔مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی طرف سے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق سابق لیسکو چیف ارشد رفیق درخواست ضمانت میں ٹھوس شہادتیں پیش نہیں کر سکے جس کی بنیاد پر انکی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ سابق لیسکو چیف نے ایک سال تک اپنے سیلری اکاﺅنٹ سے تنخواہ نہیں نکلوائی اور غیرقانونی ذرائع سے اپنے اخراجات پورے کرتے رہے ، ایف آئی اے کے مطابق سابق لیسکو چیف کیخلاف لاہور اور دوسرے اضلاع میں بھی جائیداد بنانے کے ثبوت سامنے آئے ہیں جس کی بناپر ملزم کو تفتیش میں گناہ گار قرار دیا گیا ہے لہذا ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق لیسکو چیف ارشد رفیق کی ناجائز اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی۔
ضمانت خارج

مزید :

صفحہ آخر -