آفت زدہ علاقوں میںانٹرنیشنل ہیلتھ پارٹنرز کا تعاون حاصل کرینگے،سلمان رفیق

آفت زدہ علاقوں میںانٹرنیشنل ہیلتھ پارٹنرز کا تعاون حاصل کرینگے،سلمان رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام اور متاثرین کو علاج معالجہ کی سہولیات یقینی بنانے کے لئے اپنے انٹرنیشنل ہیلتھ پارٹنرز کا تعاون حاصل کرے گا۔انہوںنے یہ بات عالمی ادارہ صحت (WHO ) کے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہی ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک ، سیکرٹری خزانہ جہانزیب خان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر ظفر اکرام، ڈائریکٹر ہیلتھ سیڈیسی) ، ڈاکٹر احمد عفیفی اور ڈائریکٹر ہیلتھ (ای پی آئی ) ڈاکٹر منیر احمد بھی موجود تھے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے وفدمیں ڈاکٹر جمشید علی ، ڈاکٹر مظہر قریشی اور ڈاکٹر علی راجہ شام اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی ادارہ صحت نے متاثرین سیلاب کے علاج معالجہ کے لئے پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات اور دیگر سامان فراہم کر دیا ہے ۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کو وبائی امراض کی روک تھام اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایمرجنسی ہیلتھ کٹس (EHK) ، ڈائریا کٹس، پانی صاف کرنے والی گولیاں، سانپ کے کاٹے کا علاج کرنے کے لئے Anti Snake Venom، کتے کے کاٹے کا علاج کرنے کے لئے اینٹی ریبیز ویکسین اور ملیریا کے لئے پرائما کوئین گولیاں اور ریپڈ ڈائیگناسٹک کٹس فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔
سلمان رفیق

مزید :

صفحہ آخر -