کرکٹر عمر اکمل کی وارڈن کیخلاف درخواست پر وکلاءبحث کیلئے طلب

کرکٹر عمر اکمل کی وارڈن کیخلاف درخواست پر وکلاءبحث کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)قومی کرکٹرعمر اکمل کی وارڈن کے خلاف اندراج مقدمہ درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے سیشن عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی ہے ۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکو بحث کےلئے 15 اکتوبر کو طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی کی عدالت میں عمر اکمل نے وارڈن ذیشان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایس ایچ او گلبرگ سے درخواست پر جواب طلب کر رکھا تھا، ایس ایچ او گلبرگ نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمر اکمل نے ٹریفک وارڈن ذیشان کے خلاف جھوٹی درخواست دائر کر رکھی ہے ،مقدمہ کی جھوٹی اور بے بنیاد درخواست کو خارج کیا جائے جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔
عمر اکمل

مزید :

صفحہ آخر -