پی پی97گوجرانوالہ کے33پولنگ سٹیشن پر دوبارہ انتخابات کےلئے پولنگ سٹیشنوں کا اعلان

پی پی97گوجرانوالہ کے33پولنگ سٹیشن پر دوبارہ انتخابات کےلئے پولنگ سٹیشنوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انویسٹی گیشن سیل)الیکشن کمیشن نے پی پی97گوجرانوالہ کے33پولنگ سٹیشن پر دوبارہ انتخابات کےلئے پولنگ سٹیشنوں کا اعلان کر دیا اورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو پولنگ سکیم بنانے کی ہدایت جاری کردی ۔ انتظامات کے مکمل ہونے پر جلدپولنگ ڈے کا جلداعلان کیا جائے گا۔پی پی97میں ناصر چیمہ نے اشرف وڑائچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل لاہور نے 33پولنگ سٹیشنوں پر ری الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔جن سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات ہونے ہیں ان میں پولنگ سٹیشن نمبر 2،4،5،6،8،9،17،59،62،78،79,،80،81،82،85،87،88،92،93،94،97،98،99،100،101،105،106،110،113،114،115، اور 117شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -