شوہر کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون بھی چل بسی

شوہر کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون بھی چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کر ائم سیل)مسلم ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون بھی چل بسی ،پولیس فرار ہونے والے دونوں ملزموں کو گرفتار نہ کرسکی ،فائرنگ سے باپ کے بعد بیٹی کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل ملزم عاصم نے اپنے بھائی قاسم کے ساتھ مل کرفائرنگ کر کے اپنی بیوی الماس کو زخمی اور اس کے والد 60سالہ مصطفٰی کو قتل کر دیاتھا ۔گزشتہ روز الماس بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔اس بارے میں تفتیشی افسر سیف اللہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملزم ابھی تک مفرور ہیں ،ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -