2سیشن ،3ایڈیشنل اورایک سول جج کا تبادلہ

2سیشن ،3ایڈیشنل اورایک سول جج کا تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے 2سیشن ججز ،3ایڈیشنل سیشن ججز اورایک سول جج کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔عدالت عالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے جج شاہد نصیر کو راولپنڈی میں سیشن جج تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سیشن جج راولپنڈی عبدالستار کو مزید احکامات کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایڈیشنل سیشن ججز میں سے عزیز اللہ کلو کا سیالکوٹ سے فیصل آباد، ارشد اقبال کا فیصل آباد سے پنڈ دادن خان اور سید داور ظفرعلی کا پنڈ دادن خان سے شورکوٹ تبادلہ کردیا گیا ہے ۔عدالت عالیہ ملتان بنچ کے او ایس ڈی محمد طارق کو کوٹ ادو میں سول جج درجہ اول تعینات کرنے کے احکام بھی جاری کئے گئے ہیں ۔
تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -