امیگریشن حکام نے ایک ماہ کے دوران مختلف الزامات میں201افراد کو گرفتار کیا

امیگریشن حکام نے ایک ماہ کے دوران مختلف الزامات میں201افراد کو گرفتار کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی) امیگریشن حکام نے گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران201افراد کو مختلف الزامات میں گرفتار کر لیا، ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ایڈمن خواجہ حماد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں آصف نے واپڈا کے ایک افسر اور دیگر ماتحت اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ اسی طرح سائبر کرائم میں ملوث 199افراد کو گرفتار کرلیا۔ مزید برآں انسانی سمگلنگ ،ڈی پورٹ اور جعلی ویزوں پربیرون ملک جانے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
خواجہ حماد نے مزید بتایا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے بہتر کارکردگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن چوہدری محمد احمد اور میاں آصف کو شاباش دی ے اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی تیز کر نے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -