پنجاب، 24گھنٹوں میں 481 ٹریفک حادثات ،397شدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں 481 ٹریفک حادثات ،397شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 481ٹریفک حادثات میں397شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ154افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں182ڈرائیور ،11 عمرڈرائیور، 281 مسافر اور 91 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ91ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 91 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد،39حادثات میں56متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان، 36حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل554متاثر ہونے والوں میں سے456مرد اور98خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر427موٹر سائیکلز48آٹو رکشے35موٹر کاریں21مسافربس15ٹرک، اور55دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -