شاہدرہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے 2موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق

شاہدرہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے 2موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی نے 2موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا، ایک موقع پر ہلاک دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک کے قریب فیصل آباد روڈپر ٹریکٹرفیکٹری کے قریب دو بھائی جاوید اور معیداپنی موٹرسائیکل نمبر stl1317 پر جا رہے تھے کہ مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی نے ان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں جاوید موقع پر دم توڑ گیا جبکہ معید شدید زخمی ہو گیا ڈائیورٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش اور ٹرالی قبضے میں لے لی اور زخمی ہونے والے معید کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -