خود کشی کرنے والی خاتون 10بچوں کو روتا چھوڑ کرقبرمیں جا سوئی

خود کشی کرنے والی خاتون 10بچوں کو روتا چھوڑ کرقبرمیں جا سوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) ہنجر وال کے علاقہ میں خود کو آگ لگاکر زندگی کی بازی ہارنے والی خاتون 10بچوں کو روتا ہوا چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سوئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ہنجر وال کے علاقہ عبداللہ ٹاؤن نیاز بیگ کے علاقہ میں پیر کے روز 30سالہ شکیلہ نامی خاتون اپنی بھا نجی کی منگنی میں جا نا چاہتی تھی لیکن اس کے خاوند شبیر نے اجازت نہ دی جس کی وجہ سے اس نے اپنے خاوند سے جھگڑا کر کے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی تھی ۔گزشتہ روز اس کو سینکڑوں سوگواران کی مو جودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -