چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر 2 شہریوں کو زخمی کر دیا گیا

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر 2 شہریوں کو زخمی کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم جبکہ مزاحمت پر دو شہریوں کو گولیاں مار زخمی کر دیا - تفصیلات کے مطابق جو ہر ٹاؤن میاں پلازہ پارک کے قریب گوجرانوالہ سے لاہور آئے عبدالحمید اور اسکی فیملی سے تین ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 20ہزار کی نقدی اور زیورات چھین لئے ،اسی دوران عبدالحمید نے گاڑی سے نیچے اتر کر ڈاکوؤں کی منت سماجت کی تو ایک ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس سے عبدالحمید زخمی ہو گیا ۔چوہنگ کے علاقے 38 سی ای ایم سی سکیم کے رہا ئشی عفان محمود کے گھر دیواریں پھلانگ کر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی اسی دوران عفان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے عفان زخمی ہو گیا اور ڈاکو گھر سے لاکھوں کاسامان لوٹ کر فرار ہو گئے-ڈیفنس اے 105 ای سپر ٹاؤن کے رہائشی سید ریاض کے گھر سے چار ڈاکو 20لاکھ،ستو کتلہ جے تھری 91واپڈاٹاؤن کے رہا ئشی حاجی بشیر کے گھر سے چار ڈاکو دو لاکھ30ہزارکی نقدی وزیورات اور مغل پو رہ لنک روڈ پر واقع خان میڈیکل سٹور سے دو ڈاکو 90ہزارکی نقدی مو بائل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔گارڈن ٹاؤن مڑیاں سٹاپ پر بینک سے رقم لیکر آتے ہو ئے دو ڈاکوؤں نے ڈینیل معراج اور وقاص سے 28لاکھ ،کاہنہ ایچ بلاک ویلنشیا ٹاؤن میں حنا اور اسکی فیملی سے دو ڈاکو پانچ لاکھ،سٹی رائیونڈ راجہ جنگ پھاٹک پر ستار احمد سے دو ڈاکو تین لاکھ 95ہزار،مصطفی ٹاؤن احمد یار بلاک میں وسیم اور اسکی فیملی سے تین لاکھ 60ہزار،اسلام پورہ چو ہان پارک میں رمضان سے پانچ لاکھ اور 4مو بائل، جو ہر ٹاون میں عبدالخالق اور اسکی فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور 4مو بائل فو نزچھین لئے گئے جبکہ ستو کتلہ نیسپاک سوسائیٹی سی ون کے رہا ئشی طاہر نواز کے گھر سے چور 30لاکھ اور ڈیفنس بی ٹو کے رہا ئشی کاشف کے گھر سے 15لاکھنو اب ٹاون را ئیونڈ روڈ کچی کو ٹھی کے قریب واقع ممتا ز کی دکان سے 12مو با ئلزاور 30ہزار نقدی نشتر کا لونی بینک سٹاپ پر واقع ؑ اصم الیکٹر یشن کی دکان سے ایک لاکھ مالیت کا سا مان نقدی لیا قت آبا د اتفاق ہسپتال کے عقب میں واقع حسنین پان شا پ سے 40ہزار فیکٹری ایریا شہزاد پان شا پ سے 20ہزار مناواں جمشید ٹاؤن میں واقع دلشاد ہیئر ڈریسر کی دکان سے ٹی وی ڈی وی ڈی اور 5ہزار ہربنس پورہ پیر کو ٹلی عبدالرحمن میں واقع شفیق کی کیٹرنگ شا پ سے چا ر دیگیں چو ری کر لی گئیں جبکہ وحدت کا لونی سرفراز ستو کتلہ سا جد مغل پورہ عبدالحمید ڈیفنس شا ہد گلشن اقبال میں اقبال نو اب ٹاون میں را شد کی گا ڑیاں اور کو ٹ لکھپت چو نگی امر سدھوسے حامدسمن آباد نیو مزنگ سے انعام قلعہ گجر سنگھ کا شف راوی روڈ خورشید اور فرقان سا ندہ اسلام پورہ تنویر اور رفیق اقبال ٹاون مون مارکیٹ مو سی اور نعمان کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -