چناب اور سندھ کی تباہ کاریاں،مزید 2بند ٹوٹ گئے

چناب اور سندھ کی تباہ کاریاں،مزید 2بند ٹوٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                            مظفر گڑھ ، بہاولپور، گھوٹکی (خصوصی رپورٹ) دریائے چناب اور سندھ میں طغیانی کا زور ابھی تک نہیں ٹوٹا جس سے ڈیرہ غازی خان ، راجن پور ، علی پور، جتوئی، شہر سطان اور گھوٹکی کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق خان گڑھ میں دوئمہ حفاظتی بند ٹوٹنے سے سینکڑوں دیہات سیلاب کی زد میں آگئے ، شجاع آباد میں بھی تین سو سے زائد بستیاں پانی کی لپیٹ میں آگئی ہیں اور چالیس مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں۔ دریائے چناب میں کٹاﺅ کے باعث شہر سلطان کے کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں جبکہ ٹھٹھہ سیال، مراد آباد اور بھٹہ پور سمیت مظفر گڑھ کے درجنوں علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان مین شیخانی کے مقام پر نالہ شوڑیا کا بند ٹوٹنے سے بھی وسیع علاقے زیر آٓب آیا ہے، راجن پور کے کئی دیہات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ادھر سندھ میں سیلاب گھوٹکی میں کچے کے علاقوں رونتی، آندل سندرانی اور قادر پور کے مزید پندرہ دیہات میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ زمین رابطہ منقطع ہونے کے باعث سینکڑوں افراد بھی پھنس کر رہ گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -