اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمرا کو اجلاس طلب کرنے سے روکدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمرا کو اجلاس طلب کرنے سے روکدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائمقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کو (آج) بدھ کو پیمرا اجلاس سے روک دیا ‘ پیمرا کے پرائیوٹ ممبر اسرار عباسی نے پرویز راٹھور کےخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کر دی ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیبل آپریٹر زکی درخواست کی سماعت کی ‘درخواست گزار کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ قائم مقام چیئرمین پیمرا کی کوئی حیثیت نہیں ‘ جسٹس اطہر من اللہ نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد پرویز راٹھور کو (آج) بدھ کو طلب کردہ اجلاس کے انعقاد سے روک دیا ہے۔ قائمقام چیئرمین نے یہ اجلاس نئے ٹی وی چینل کو لائسنس کے اجراء کے لئے بلایا تھا، عدالت نے قائم مقام چیئرمین پیمرا کو آئندہ ہفتے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ دریں اثناء پیمرا کے پرائیوٹ ممبراسرار عباسی نے پرویز راٹھور کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور کیبل آپریٹر کو پیمرا کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے، قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کو پیمرا آرڈینس کے مطابق کوئی اہمیت حاصل نہیں، وہ کیبل آپریٹرز کو اپنی مرضی سے چینلوں کو آگے پیچھے کرنے کے احکامات جاری کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ٹی وی چینل کو فون کرکے دھمکا بھی رہے ہیں

مزید :

صفحہ اول -