سپریم کورٹ پر پتھراﺅ کرنے والے مظاہرین کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج

سپریم کورٹ پر پتھراﺅ کرنے والے مظاہرین کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                    اسلام آباد(اے این این) سپریم کورٹ پر پتھراﺅ کرنے والے مظاہرین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج، مقدمہ اے ایس آئی قربان علی کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے پر تحریک انصاف کے مشتعل مظاہرین کی جانب سے پتھراﺅ کیاگیا۔ان کے خلاف اے ایس آئی قربان علی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیاگیا ۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیاگیا تھا کہ کارکنوں کو دھرنے میں آنے سے روکا جارہا ہے اس لئے پولیس والوں کو سبق سکھایا جائے جس کے بعد مشتعل مظاہرین سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر جمع ہوئے،مظاہرین کے پتھراﺅ سے سپریم کورٹ کے 2 سی سی ٹی وی کیمرے ،داخلی گیٹ کا شیشہ اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ایف آئی آر میں کہاگیا کہ دو ایف سی اہلکار الف ارمان اور سلمان شاہ سپریم کورٹ کی عمارت کی حفاظت پر مامور تھے جو مظاہرین کے پتھراﺅ سے زخمی ہوئے۔ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی طرف سے کارکنوں کو اشتعال دلانے پر واقع پیش آیا۔مقدمہ427،148،149،188،186 اور353 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -