عمران خان کی کارکنوں کو پولیس حراست سے چھڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

عمران خان کی کارکنوں کو پولیس حراست سے چھڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی کارکنوں کو پولیس کی حراست سے چھڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ، سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنوں سمیت صارفین آگے شیئر کرتے رہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹوں ٹوئیٹر اور فیس بک پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دھرنے کے بعد واپس اپنی رہائش گاہ بنی گالہ جاتے ہوئے راستے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو پولیس کی حراست سے چھڑانے کی ویڈیو کافی مقبول ہوگئی ۔ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ویڈیو کو شیئر کرتے رہے اور اس پر کمنٹس کرتے رہے ۔ یاد رہے کہ کارکنوں کو پولیس کی حراست سے چھڑانے پر عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے پولیس اسٹیشن پرہلہ کو بول کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی

مزید :

صفحہ اول -