’’جو کھانا سیلاب متاثرین کوملتا ہے آپ بھی وہی کھانا کھائیں‘‘

’’جو کھانا سیلاب متاثرین کوملتا ہے آپ بھی وہی کھانا کھائیں‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ،ر)وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ آپ بھی وہی کھاناکھائیں جوآپ سیلاب متاثرین کودیتے ہیں۔کھانے میں گوشت اورچکن بھی لازمی ہوناچاہیے اوراس مقصد کے لئے تمام اضلاع کو فنڈز دے دےئے گئے ہیں اور یہ وسائل اسی کام کے لئے ہیں کہ آپ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو اچھا اور معیاری کھانا کھلائیں اورانہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ پیسے قوم کی امانت ہیں جس کا حساب دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی ہوگالہٰذا انتظامیہ ان وسائل کو دیانتداری سے خرچ کریں اور یہ خرچ نظر بھی آنا چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -