لبنانی دوشیزہ نے ’مس عرب یوایس اے‘کا ٹائٹل جیت لیا

لبنانی دوشیزہ نے ’مس عرب یوایس اے‘کا ٹائٹل جیت لیا
لبنانی دوشیزہ نے ’مس عرب یوایس اے‘کا ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ویب ڈیسک) لبنانی نژاد بائیس سالہ دوشیزہ غنویٰ زین الدین نے مس عرب یو ایس اے 2014ءکا ٹائٹل جیت لیا۔ لبنانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غنویٰ زین الدین کینیڈا میں پیدا ہوئی تھیں، متحدہ عرب امارات میں پلی بڑھیں اور سولہ سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔ لبنانی نژاد حسینہ فارمیشی اور مواصلات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں، خواتین کو باختیار بنانے کی علمبردار ہیں۔ وہ لاطینا سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم کی پہلی عرب صدر ہیں۔
 غنویٰ نے محروم طبقات میں تعلیم کے فروغ اور اتحاد کے لئے نمایاں کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ مس عرب امریکہ کا ہر سال سعودی عرب، عراق، شام، فلسطین، مصر، الجزائر اور دوسرے عرب ممالک سے آبائی تعلق رکھنے والی دو شیزاﺅں میں سے انتخاب کیا جاتا ہے۔
 اس مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے کے ذریعے نوجوان عرب دوشیزاﺅں کے کاز کو آگے بڑھاتے ہیں اور اس کے ذریعے امریکا میں مقیم عرب کمیونٹی کو اپنے عرب ثقافتی کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

مزید :

تفریح -