ہالینڈ :دھند کے باعث 150 گاڑیاں ٹکرا گئیں ، دو افراد ہلاک

ہالینڈ :دھند کے باعث 150 گاڑیاں ٹکرا گئیں ، دو افراد ہلاک
ہالینڈ :دھند کے باعث 150 گاڑیاں ٹکرا گئیں ، دو افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک )ہالینڈ میں دھند کے باعث ڈیڑھ سو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اورچھبیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ موٹر وے کئی گھنٹے بند رہی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہالینڈ کے جنوبی صوبے زی لینڈ میں گوز اور مڈل بورو شہروں کے درمیانی حصے میں موٹر وے پر تین مختلف مقامات پر حادثات ہوئے ، جن میں ایک سو پچاس کاروں کو نقصان پہنچا ہے، یہ حادثات صبح کے وقت پیش آئے جب دفاتر اور سکول جانے والوں کا رش ہوتا ہے،50 سے زائد ایمبولینسوں نے امدای کارروائیوں میں حصہ لیا، حادثات کے باعث موٹر وے کئی گھنٹے بند رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غیر متوقع دھند نے ملک کے جنوب مغربی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔