سینٹ لوشیا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 296 رنز سے عبرتناک شکست دیدی

سینٹ لوشیا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 296 رنز سے عبرتناک شکست دیدی
سینٹ لوشیا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 296 رنز سے عبرتناک شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سینٹ لوسیا(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے کرکٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 296 رنز سے عبرتناک شکست دیدی،بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ نہ کر سکی اور دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے سے قبل ہی 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے اپنا 500واں ٹیسٹ جیت کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر 208 رنز کے ساتھ اپنی نا مکمل اننگز کا آغاز کیا اور تجر بہ کار بلے باز شیو نارائن چندر پال کے ٹیسٹ کیریئر کی 30ویں سنچری مکمل ہوتے ہی اننگز ڈیکلیئر کردی، اس موقع پر ویسٹ انڈیز کا سکور چار وکٹ پر 269 رنز تھا۔ مہمان ٹیم کو فتح کے لئے 489 رنز کا ایک مشکل ہدف ملا تا ہم وہ کھیل کو پانچویں روز بھی نہ لے جا سکی اور پوری ٹیم 192رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 64 اورمومن الحق نے 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم سپنر سلیمان بین نے 72 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں،جیروم ٹیلر نے تین کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے سنچری میکر چندر پال کو مین آف دی میچ کا انعام ملا ، جنہوں نے پہلی اننگز میں بھی 84 ناٹ آﺅٹ بنائے تھے ۔ ویسٹ انڈیز کے ہی بریتھ ویٹ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -