ہالی وڈ اداکار ڈی کیپریو کو اقوام متحدہ کا امن سفیر بنا دیا گیا

ہالی وڈ اداکار ڈی کیپریو کو اقوام متحدہ کا امن سفیر بنا دیا گیا
 ہالی وڈ اداکار ڈی کیپریو کو اقوام متحدہ کا امن سفیر بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وڈ کے معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو اقوام متحدہ نے امن کا سفیر برائے آب و ہوا مقرر کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی کیپریو کی تقرری کا اعلان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے نیویارک میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی کیپریو نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ وہ ماحولیات اور آب و ہوا کی بہتری کے لئے بھی کوشاں ہیں۔بالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے 1998 ءمیں اپنے نام سے ایک ادارہ قائم کیا تھا جس کا مقصد قدرتی ماحول کا تحفظ کرنا ہے۔ڈی کیپریو23ستمبر کو اقوام متحدہ کی ماحولیات پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مزید :

تفریح -