تیل اور گیس کے کنویں کا افتتاح ، چار سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے، راستے صاف کرنا مشکل نہیں :نواز شریف

تیل اور گیس کے کنویں کا افتتاح ، چار سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے، ...
تیل اور گیس کے کنویں کا افتتاح ، چار سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے، راستے صاف کرنا مشکل نہیں :نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ سڑکیں اور راستے صاف کرنا مشکل کام نہیں ہے لیکن حکومت صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے، دھرنے دینے والے ملکی ترقی کی راہ میں حائل ہیں،اگلے تین چار سال تک بجلی کی کمی کو ختم کردیں گے،تیل اورگیس کی نئی دریافت سے خوشی ہوئی،وزارت پٹرولیم کوہدایت کی ہے کہ تیل اورگیس کی مزید تلاش کی جائے۔اٹک میں تیل اور گیس کے 100ویں کنویں”سگری ون“کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کامزید کہنا تھا کہ چین کے صدر نے پاکستان آکر معاہدوں پر دستخط کرنے تھے، چینی صدر پاکستان کیوں نہیں آئے، اس کی وجہ سب کو پتا ہے، چینی صدر اب پاکستان نہیں، بھارت جارہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن میں خود زیرعتاب تھے، ہماری حکومت نہیں تھی، ہم خود سوچ رہے تھے کہ کہیں ہمارے خلاف دھاندلی نہ ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر سب کی رائے سے منتخب کیا گیا تھا، نگراں حکومت ہماری نہیں تھی،نہ ہم مبینہ دھاندلی کے ذمے دارہیں، انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندے ہوئے تھے، وفاق اور صوبوں میں مسلم لیگ (ن)کی عبوری حکومتیں نہیں تھیں،ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے،لیکن ہم الیکشن میں گئے، 2008 ءمیں دھاندلی کے باوجود ہم نے رونا نہیں رویا، 18 کروڑعوام نے و زیراعظم بنایا، 5ہزار لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ کیوں دوں۔وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ایک حلقے میں آٹھ ہزار اور کہاں ایک لاکھ چالیس ہزارسے اوپر ووٹ، کیا ایک لاکھ بتیس ہزار ووٹوں سے شکست دھاندلی ہوتی ہے؟،الیکشن جیتنے پر مبارک با د دی گئی اور ساتھ چلنے کے وعدے کیے گئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بڑی شرافت اور بردباری کے ساتھ برداشت کیا ہے ورنہ سڑکیں اور راستے صاف کرنا مشکل کام نہیں تھا،یہ کس علاقے کی مخلوق ہے جو سمجھتی ہے کہ الیکشن 2013ءمیں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالرز کا تیل اور گیس بھی درآمد کرنا شروع کررہے ہیں، تین چارسال میں ملک سے بجلی کی کمی کو ختم کردیں گے،پاکستان میں بے روزگاری کاخاتمہ ،فیکٹریاں لگانی ہیں تو تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -