کارکنوں کی ہلاکت،وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مختلف وزراکیخلاف مقدمہ درج

کارکنوں کی ہلاکت،وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مختلف وزراکیخلاف مقدمہ درج
کارکنوں کی ہلاکت،وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مختلف وزراکیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہائی کورٹ اسلام آباد کے حکم پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر وزرا اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔وفاقی دارلحکومت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، عدالتی حکم پر مقدمہ نمبر 206 تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں دائر درخواست میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو نامزد کیا گیا تھا،اس سے قبل عدالت میں تھانہ سیکریٹریٹ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنان ریڈ زون میں واقع حساس عمارتوں میں داخل ہوکر قبضہ کرنا چاہتے تھے،پولیس نے روزنامچے میں رپورٹ درج کی لیکن درخواست کے مندرجات میں موقف درست ثابت نہیں ہوا، درخواست میں کسی زخمی یا جاں بحق فرد کا نام بھی شامل نہیں تھا۔