کراچی میں کوئٹہ کی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

کراچی میں کوئٹہ کی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش
کراچی میں کوئٹہ کی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں شادی کے 16 سال بعد ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں شادی کے 16 سال بعد 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچوں کے والد ظہیر خان نے بتایا کہ ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور ان کے گھر 4 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے جبکہ 3 بیٹیا ں اور بیٹا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کا وزن نارمل پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں کم ہے لیکن چاروں بچوں کی حالت نارمل ہے، انھیں سانس لینے میں تھوڑی مشکل پیش آ رہی ہے جس کی وجہ سے انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، بچوں کا طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے اور انہیں بہت جلد وارڈ میں ان کی والدہ کے پاس شفٹ کر دیا جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -