کیا آپ جانتے ہیں .... دلچسپ حقائق

کیا آپ جانتے ہیں .... دلچسپ حقائق
کیا آپ جانتے ہیں .... دلچسپ حقائق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یار ک (مانیٹرنگ ڈیسک )ویسے تو ہم بہت کچھ جاننے کا دعوی کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت سی ایسی معلومات ہیں جن سے ہم ناواقف ہیں یا پھر ان معلومات سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں لیکن جو نا واقف ہیں وہ آج اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
٭.... پینگوئین ایک ایسا جانور ہے جو نمکین پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرسکتا ہے۔
٭.... گولڈ فش کو اگر کم لائٹ میں پکڑا جائے تو یہ اپنا رنگ کھودیتی ہے۔
٭.... جیلی فش کے سر کو Bell کہا جاتا ہے۔
٭.... ایک مرغی سال میں اوسطاً 228انڈے دیتی ہے۔
٭.... بلیاں اپنی زندگی کا 66 فیصد حصہ سو کر گزارتی ہیں۔
٭.... جھینگے کا خون بیرنگ ہوتا ہے لیکن جب یہ آکسیجن خارج کرتا ہے تو اسکا رنگ نیلا ہوجاتا ہے۔
٭.... بیل نیچے کے بجائے اوپر کی طرف زیادہ تیزی سے دوڑتے ہیں۔
٭.... ہاتھی کے دانتوں کو دنیا کے سب سے بڑے دانت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
٭.... دنیا کے سب سے چھوٹے لال بیگ کا سائز صرف 3 ملی میٹر ہے۔
٭.... شارک کے دانت ہر ہفتے گرتے ہیں۔
٭.... دریائی گھوڑا ایک ہی وقت میں دو مختلف سمت میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
٭.... برفانی ریچھ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور ہوا میں 6فٹ کی بلندی تک چھلانگ لگاسکتا ہے۔
٭.... ایک ٹائیگر کی دم اس کے جسم کی کل لمبائی کی ایک تہائی تک بڑھ سکتی ہے۔
٭.... مچھلی کسی چیز کا ذائقہ چکھنے کیلئے اپنی دم اور پنکھ استعمال کرتی ہے۔
٭.... ڈریگن فلائی کی 6 ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن وہ پھر بھی نہیں چل سکتی۔
٭.... ایسی سفید بلیاں جو نیلی آنکھوں والی ہوتی ہیں عام طور پر وہ بہری ہوتی ہیں۔
٭.... افریقی ہاتھیوں کے 4 دانت ہوتے ہیں۔
٭.... زرافہ جمائی نہیں لے سکتا۔
٭.... ایک گونگا مستقل 3 سال سونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

مزید :

تفریح -