الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس تھوڑی دیر میں ہوگا ،قوانین میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائےگا

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس تھوڑی دیر میں ہوگا ،قوانین میں تبدیلیوں کا جائزہ ...
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس تھوڑی دیر میں ہوگا ،قوانین میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس تھوڑی دیر میں ہوگاجس میں عمران خان اورافضل خان کے عائد کردہ الزامات سمیت خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انقعاد اور حلقہ بندیوں سے متعلق قانون میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس تھوڑی دیر میں اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں عمران خان اورسابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے 2013ءکے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لیا جائےگا، اجلاس میں افضل خان کے خلاف ممکنہ کارروائی اور بیلٹ پیپرز کی اردو بازار سے چھپائی کے معاملے پر بھی غور کیا جائےگا،اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات، بائیو میٹرک سسٹم کے نفاذ، حلقہ بندیوں سے متعلق قانون میں تبدیلیوں اور نئی جماعتوں کی رجسٹریشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

مزید :

اسلام آباد -