بیٹوں نے باپ کی میت سیلاب کی نذر کردی

بیٹوں نے باپ کی میت سیلاب کی نذر کردی
بیٹوں نے باپ کی میت سیلاب کی نذر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ویب ڈیسک) سیلابی پانی میں پھنسے افراد نے دفنانے کیلئے خشک جگہ نہ ملنے پر بیٹوں نے اپنے مرحوم والد کو جنازے کے بعد سیلابی پانی کے سپرد کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں برج ملاح میں تھانہ ونیکے تارڑ میں لالہ ملاح کا خاندان سیلابی پانی میں پھنسا ہوا تھا کہ اس دوران ان کی کی طبعی موت واقع ہوگئی،انکے خاندان نے اپنے والد کا خود ہی جنازہ پڑھایا اور قبر کیلئے کوئی خشک جگہ نہ ملنے پر سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان تک جب پانچ روز تک کوئی امدادی ٹیم نہ پہنچی تو انہوں نے اپنے والد کی میت کے گلنے سڑنے کا انتظار کرنے کے بجائے پانی کے سپرد کردیا۔ ان کے خاندان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قریبی قبرستان ایسا نہیں ہے جو پانی کی لپیٹ میں نہ ہو، اس لئے قبرستان کے مرد پہلے ہی سیلابی ریلے کی نذر کردیتے ہیں۔

مزید :

حافظ آباد -