میکستھن نے تیز ترین ویب براﺅزر پیش کردیا

میکستھن نے تیز ترین ویب براﺅزر پیش کردیا
میکستھن نے تیز ترین ویب براﺅزر پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک) میکستھن ویب براﺅزر نے اپنی سروسز کے معیار کو مزید بہتر بناتے ہوئے نیا ویب براﺅزر میکس نائٹروپیش کیا ہے جو نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ کمپنی دعویٰ کے مطابق اس وقت کا سب سے تیز ترین ویب براﺅزر بھی ہے،یہ ویب براﺅزر جو فی الوقت صرف ونڈوز صارفین کےلئے دستیاب ہے، دیگر مشہور براﺅزرز جیسے گوگل کروم کے مقابلے میں جلدی انسٹال ہوجاتا ہے اور تین گنا تیزی سے کھلتا ہے، اس براﺅزر کا انٹرفیس بہت ہی آسان اور سادہ ہے جسکی بدولت یہ کافی تیزی سے کام کرتا ہے اور کروم کے مقابلے میں کوئی بھی ویب سائٹ تیس فیصد تیزی سے کھولتا ہے۔یہ براﺅزر ابھی پلگ انز اور دیگر بہت سے فیچرز سے محروم ہے تاہم وہ صارفین جو اپنے موجودہپ ویب براﺅزر کی سپیڈ سے پریشان ہیں ان کے لئے یقیناً یہ ایک مفید سافٹ ویئر ہے۔