وزیراعظم کی اہلیہ اور بچوں کی لندن روانگی، پروٹوکول آفیسر معطل

وزیراعظم کی اہلیہ اور بچوں کی لندن روانگی، پروٹوکول آفیسر معطل
وزیراعظم کی اہلیہ اور بچوں کی لندن روانگی، پروٹوکول آفیسر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز اور ان کے تین بچوں کو پروٹوکول دینے والے قومی ایئرلائن کے آفیسر کو معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز،بیٹی مریم نواز اور ان کے تین بچے اپنی ملازمہ روبینہ کے ہمراہ پی کے 757 پر لندن چلے گئے ۔وزیراعظم کے اہل خانہ کے ساتھ لاہور سے لندن جانے والی ملازمہ روبینہ کی اکانومی کلاس کی نشست کو اپ گریڈ کرکے کلب کلاس میں منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب نجٰی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ متعلقہ مسافروں کی جانب سے روبینہ کی اکانومی کلاس کی ٹکٹ کو کلب کلاس میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا لیکن خواہش کی تکمیل نہ ہونے پر پروٹوکول آفیسر کو سزا دی گئی۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ہمیشہ ہی پروٹوکول دینے والوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ابھی تک کسی ایسے شخص کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی جس نے پروٹوکول لیا ہو۔

مزید :

لاہور -