مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس، ٹرائل کورٹ سے تمام ریکارڈ طلب

مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس، ٹرائل کورٹ سے تمام ریکارڈ طلب
 مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس، ٹرائل کورٹ سے تمام ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس میں ٹرائل کورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔ مختاراں مائی کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا اس میں ابہام ہے،اہم شواہد کو نظر انداز کیا گیا۔مختاراں مائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے زیادتی کے 6میں سے 5ملزمان کو بری کر دیا تھا اور سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا، جس پر نظر ثانی کی جائے۔مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -