بلوچستان کے تین وزرا کیخلاف کرپشن کی انکوائری کر رہے ہیں :ڈی جی نیب

بلوچستان کے تین وزرا کیخلاف کرپشن کی انکوائری کر رہے ہیں :ڈی جی نیب
بلوچستان کے تین وزرا کیخلاف کرپشن کی انکوائری کر رہے ہیں :ڈی جی نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک )ڈائریکٹرجنرل نیب سید خالد اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت کے تین وزرا کے خلاف کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں رشوت کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے گریڈ 21 اور 22 کے کچھ افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اوربلوچستان کے سابق وزیراعلی کی کریشن کے شواہد ملے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان کو شہادتوں کی کمی کی وجہ سے انکوائری میں مشکلات کاسامنا ہے جبکہ نیب کو سیاسی دباﺅ کا سامنا نہیں ہے اور ہی نہ ہی کبھی قبول کریں گے۔

مزید :

کوئٹہ -