مالی سال 2014 ء،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33 ارب 75 کروڑ جاری

مالی سال 2014 ء،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33 ارب 75 کروڑ جاری
مالی سال 2014 ء،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33 ارب 75 کروڑ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال اب تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے 33 ارب 75 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو سب سے زیادہ 9 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں ۔ وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال اب تک وفاقی وزارتوں کو مجموعی طور پر 27 ارب 74 کروڑ روپے جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کو 5 ارب 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو 9 ارب روپے سے زیادہ جاری کئے گئے، ریلوے ڈویژن کو 7 ارب 48 کروڑ روپے ، اعلی تعلیمی کمیشن کو 3 ارب 92 کروڑ روپے جبکہ کابینہ ڈویژن کو 80 کروڑ روپے جاری ہوئے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے منصوبوں کیلئے بھی 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -